ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جھوٹےالزامات اور بدزبانی سےعمران خان حقیقت جھٹلا نہیں سکتے، ترجمان انٹی کرپشن

Anti Corruption Department of Punjab Rebutts Imran Khan;s allegations, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان کے الزامات پر ترجمان انٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ  ان کی بہن اور بہنوئی کیخلاف الزامات حقیقت پر مبنی ہیں۔

 اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹے الزامات یا بدزبانی سے عمران خان حقیقت کو جھٹلا نہیں سکتے، عظمیٰ خان نے نومبر 2021ء میں کوئی زمین نہیں خریدی جبکہ مارچ 2022ء میں زمین کے انتقالات ہوئے جب عمران خان وزیراعظم تھے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ نومبر 2022ء میں حقیقی مالکان نے زبردستی بے دخلی پر جسٹس آف پیس کو درخواست دی اور حقیقی مالکان نے درخواست میں عظمیٰ خان اور اسکے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی۔

 ترجمان انٹی کرپشن کے مطابق مالکان نے الزام لگایا کہ عظمیٰ خان اور انکے شوہر احد مجید انہیں زبردستی ملکیتی زمین سے بے دخل کر رہے ہیں، جسٹس آف پیس نے مالکان کے حق میں جبکہ عظمیٰ خان اور اسکے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

 ترجمان انٹی کرپشن نے کہا ’عمران خان کو مشورہ ہے کہ وہ اپنی بہن اور بہنوئی پر انٹی کرپشن میں درج ہونے والے مقدمہ میں شاملِ تفتیش ہونے پر دھیان دیں، اگر ان کی بہن اور بہنوئی کے پاس اپنے دفاع میں ثبوت ہیں تو وہ تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش کریں کیونکہ انٹی کرپشن کرپٹ عناصر کیخلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رکھے گا۔