ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی انڈونیشیا کے سفیر سے ملاقات

خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی انڈونیشیا کے سفیر سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری سے کراچی میں پاکستان میں تعینات انڈونیشیا کے سفیر چندرا وارسینانتو سوکوتجو نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، صحت، تعلیم اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آصفہ بھٹو زرداری نے انڈونیشیا کے سفیر کو پاکستان انڈونیشیا سرمایہ کاری فورم کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان باہمی احترام اور مشترکہ اقدار پر مبنی دیرینہ دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک نے ہمیشہ امن، ترقی اور خوشحالی کے فروغ کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

ملاقات میں ویکسین کی تیاری، پولیو کے خاتمے، خواتین کی کاروباری سرگرمیوں، سیاحت، ثقافتی تبادلوں اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ انڈونیشیا پاکستان کے چاول، خصوصاً سندھ میں پیدا ہونے والے اعلیٰ معیار کے چاول کی اہم منڈی ہے، جبکہ زرعی تعاون کے فروغ سے کسانوں اور برآمدکنندگان کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے پام آئل، غذائی تحفظ، تعلیم، صحت، خواتین کی معاشی ترقی، خاندانی منصوبہ بندی، آبادی کے انتظام، ویکسین کی تیاری اور پولیو کے خاتمے کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر انڈونیشیا کے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، صحت اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔