سٹی42: پنجاب میں پراپرٹی ٹیکس نظام میں جدید کیو آر کوڈ ٹیکنالوجی کا نفاذ, اب پراپرٹی ٹیکس کے چالانز ونوٹسز پر 2نمبری نہیں ہوسکے گی, ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ کے مطابق 15 جولائی سے کیو آر کوڈ کے حامل پراپرٹی ٹیکس نوٹسز کا اجراء شروع کر دیا گیا ہے۔
ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں 25 لاکھ کیو آر کوڈز والے نوٹسز اور چالانز پنجاب کے تمام ریجنز اور اضلاع میں بھجوا دیے گئے ہیں۔نئے نظام کے تحت جہاں بھی یہ نوٹسز ڈلیور ہوں گے، متعلقہ انسپکٹر نوٹس کو موقع پر سکین کرے گا۔ سکیننگ کے بعد نوٹس کی معلومات آٹومیٹڈ سسٹم میں ریکارڈ ہو جائیں گی جس سے شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔
ڈی جی عمر شیر چٹھہ کے مطابق اس نئے نظام کے ذریعے جعلی و دو نمبر چالاننگ مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔ٹیکس نیٹ میں لاکھوں نئی پراپرٹیز شامل کی جا سکیں گی۔
جی آئی ایس بیسڈ ڈیٹا اکٹھا ہو گا جس سے شہر و ضلع کی سطح پر واضح اور درست پراپرٹی ریکارڈ مرتب کیا جا سکے گا۔نئے نظام کے نتیجے میں پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے والے شہریوں کو بھی مؤثر انداز میں ٹریک کیا جا سکے گا، جس سے حکومت کو 7 سے 10 ارب روپے کی اضافی آمدن متوقع ہے۔نئے نوٹسز کے ذریعے شہری اپنے ٹیکس کی آن لائن اسسمنٹ اور پی ٹی 10 فارم کی کارروائی بھی آسانی سے مکمل کر سکیں گے۔