بغیر اجازت ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنے والے اساتذہ کی شامت آگئی

بغیر اجازت ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنے والے اساتذہ کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عفیفہ نصر اللہ ) ڈی پی آئی ایلیمنٹری ایجوکیشن نے بغیراجازت ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنیوالے اساتذہ کو وارننگ لیٹر جاری کردئیے، اساتذہ کی اس مصروفیت کے باعث تعلیمی عمل متاثر ہونے کی زیادہ شکایات موصول ہوئیں تھیں۔

ڈی پی آئی ایلیمنٹری ایجوکیشن پنجاب نے تمام اضلاع کے سی ای اوز کو تنبیہی مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے کے مطابق کوئی بھی استاد اپنی پوسٹنگ کی جگہ سے 100 سے 200 کلومیٹر دور تک ادارے کی اجازت کے بغیر ایم فل یا پی ایچ ڈی نہیں کرسکتا۔

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن ایلیمنٹری ایجوکیشن پنجاب کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کو اساتذہ کی اس مصروفیت کے باعث تعلیمی عمل متاثر ہونے کی کافی زیادہ شکایات موصول ہوئیں تھیں۔ مراسلہ متن کے مطابق اساتذہ کی اس مصروفیت کے باعث سکولوں کو نقصان ہو رہا ہے۔