سٹی 42 : چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہر شعبے میں بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے، پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں درپیش چیلنجز سےنمٹنے کیلئے بہترین حکمت عملی اپنائی۔
چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تقریب سے خطاب کے دوران کیا کہ سندھ بھر میں شعبہ صحت کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی، حکومت سندھ نے جناح اسپتال کو عالمی معیار کا اسپتال بنایا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں صحت کی عالمی معیار کی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں ۔ صحت کے شعبے کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے جناح اسپتال کو عالمی معیار کا بنایا، سندھ میں کینسر کا مہنگا ترین علاج مفت فراہم کیا جارہا ہے، سندھ حکومت نے اپنے دور میں درپیش ہر چیلنجز کو بہتر طریقے سے نمٹا۔ سندھ میں این آئی سی وی ڈی طرز کے 11اسپتال قائم کیئے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ میں تعلیم کے شعبے کیلیے بھی اقدامات کیے، 2017 میں گمبٹ میڈیکل کالج قائم کیا، سندھ میں اس وقت 30 جامعات ہیں، ایک سال میں این آئی سی وی ڈی نے 2.9 ملین مریضوں کا علاج کیا۔