ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف الیکشن کمشنر کی عوام سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کی اپیل

chief election commissioner of pakistan
کیپشن: chief election commissioner of pakistan
سورس: GOOGLE
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کراچی اور حیدرآباد کی عوام سے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل  کی ہے۔

ایک بیان میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کراچی اور حیدر آباد کی عوام انتخابات میں حصہ لے کر جمہوریت پر اعتماد کا بھر پور اظہار کریں۔انہوں نےکہا کہ انتخابی عمل میں مداخلت اور شر پسندی سے سختی سے نمٹنے کو یقینی بنائیں گے، امن و امان قائم کرنے والے تمام ادارے کراچی و حیدرآباد کی عوام کے اعتماد پر ضرور پورا اتریں گے۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن سمیت دیگر اضلاع میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-15/news-1673765309-1574.jpg

وزیر محنت و افرادی قوت سندھ و صدر پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نے یو سی 8، چنیسر ٹاؤ ن میں اپنا ووٹ عام ووٹر کی طرح کاسٹ کیا۔دوسری جانب مٹیاری میں پولنگ ڈیوٹی سے غیر حاضری پر پولنگ عملے کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-15/news-1673765395-8827.jpg

ذرائع کے بلدیاتی انتخابات کے لیے مٹیاری میں تعینات کیا جانے والا عملہ پولنگ اسٹیشن نہیں پہنچ سکا جس کےباعث خاتون سمیت تین پولنگ ایجنٹس کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

آر او ٹاؤن کمیٹی مٹیاری، آر او ٹاؤن کمیٹی خیبر اور آر او یوسی نے وارنٹ جاری کیے جب کہ پولنگ عملے کو حراست میں لے کر پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔