لاہور میں عظیم اسلامی درسگاہ جامعہ الازہر کا کیمپس بنانے کا اعلان

Al-Azhar university campus in LAHORE
کیپشن: Al-Azhar university
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کہتے ہیں پاکستان اور مصر کے درمیان پاکستان میں مصر کی عظیم درسگاہ جامعہ الازہر کی شاخ کے قیام کا اصولی طور پر اتفاق ہو گیا. وزیر مذہبی امور پیر کہتے ہیں کہ پاکستان کے دل لاہور میں جامعہ الازہر کالج قائم کیا جائے گا.

وزیر مذہبی امور سے مصری سفیر جناب طارق محمد دحروج کی وفد کے ہمراہ ملاقات،  ملاقات میں وزیر اوقاف پنجاب پیر سعید الحسن، ڈی جی اوقاف سید طاہر رضا بخاری، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور بھی موجود تھے۔ اس موقع پر  وزیر مذہبی امورپیر نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مصر کی عظیم درسگاہ جامعہ الازہر  کی شاخ کے قیام کا اصولی طور پر اتفاق ہو گیا ہے،  پاکستان کے دل لاہور میں جامعہ الازہر کالج قائم کیا جائے گا۔

مصر کی جامع الازہر اساتذہ ، نصاب اور کتب فراہم کرے گی، کالج کے دیگر انتظامی امور پاکستان کے پاس ہوں گے۔ وزارتِ مذہبی امور ، وزارتِ تعلیم، وزارتِ خارجہ، پنجاب اوقاف پر مشتمل ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ ملاقات میں وزیر اعظم پاکستان کی خواہش پر جامعہ الازہر کی شاخ کھولنے پر بات کی تھی، الازہر کالج کے قیام کیلئے مصری حکومت کے ساتھ جلد باضابطہ MOU دستخط کیا جائے گا۔

مصری سفیر جناب طارق دحروج نے کہا کہ کالج میں جامع الازہر اور پاکستان کا مشترکہ نصاب پڑھایا جائے گا،  طلبا ء و طلبات، آئمہ و خطباء کیلئے ڈگری اور شارٹ کورسز آفر کئے جائیں گے۔ فتوی ڈگری کے علاوہ تفسیر، فقہ، تجوید، سیرت پر مبنی مختصر کورسز پڑھائے جائیں گے۔

 وزیر اوقاف پنجاب پیر سعید الحسن کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو ایک نئی جہت ملے گی،لاہور میں جامعہ الازہر کے کالج کے قیام پر اتفاق کرنے پر مصری حکومت کے شکر گذار ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer