ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں تک منشیات پہنچنے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی

سکولوں تک منشیات پہنچنے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42) سکولوں میں منشیات کی لت پہنچنے کی ایک بڑی وجہ سامنے آ گئی ، سکولوں میں صفائی ستھرائی اور دیگر عملے کا منشیات کے استعمال کا انکشاف ،  ملازمین سے نشے کی عادت سکول کے بچوں میں منتقل ہونے لگی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر سخت نگرانی کی جارہی ہے، یہ راز ابھی تک راز ہی تھا کہ بچے نشے کی عادت میں مبتلا کیسے ہوتے ہیں اور راز اس وقت افشاں ہوگیا جب ڈان باسکو سکول کے اکاؤنٹنٹ، خاکروب اور نائب قاصد سکول میں نشہ کرتے پکڑے گئے، تینوں ملازمین کو ملازمت سے فوری برطرف کردیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم مراد راس نے تعلیمی اداروں میں تمام بچوں کے بلڈ اور یورین ٹیسٹ کروانے کے احکامات بھی جاری کئے تھے تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ کوئی طالب علم نشہ کی عادت میں مبتلا تو نہیں لیکن مراد راس ملازمین کو بھول گئے جو بچوں کو نشے میں مبتلا کرنے کی ایک بڑی وجہ بن رہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ طالب علموں کے ساتھ ساتھ سکول میں کام کرنے والے اساتذہ اور تمام سٹاف کے بھی بلڈ ٹیسٹ لیے جائیں تاکہ بچوں کا مستقبل محفوظ ہو سکے۔