ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخوا کی عوام کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، ریاست کو ایکشن لینا چاہیے: امیر مقام

خیبرپختونخوا کی عوام کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، ریاست کو ایکشن لینا چاہیے: امیر مقام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حاشر احسن : وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی عوام کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، ریاست کو ایکشن لینا چاہیے ۔ 

تحریک انصاف کے دھرنے پر وفاقی وزیر امیر مقام نے اپنے بیان میں کہا کہ سوات سے اسلام آباد آیا تو راستے میں بچے،خواتین اور مریض پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی عوام کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، ریاست کو ایکشن لینا چاہیے۔ خیبرپختونخوا کی عوام کا کیا قصور ہے ان کا کیا جرم ہے۔ 

وفاقی وزیر  نے کہا کہ آج اور کل کے جو واقعات تحریک انصاف والوں نے کیے یہ نو مئی سے کم نہیں ہیں، موٹرے بند کیا گیا جس کی وجہ سے لوگ تکلیف برداشت کر رہے ہیں۔ لوگوں کی فلائٹس مس ہو رہی ہیں کسی نے ہسپتال جانا ہوتا ہے وہ نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ میری آئی جی خیبرپختونخوا سے اپیل ہے کہ وہ ان لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ظلم دیکھ کر مجھے نیند نہیں آئے گی۔ تحریک انصاف کے لوگوں کے خلاف فلفور ایکشن لیا جائے۔ یہ سب سے بڑی دہشت گردی ہے،اپنے لوگوں کے خلاف ظلم ہے۔ قیدی کا کیس عدالتوں میں لڑیں ان لوگوں کا کیا قصور ہے۔