ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علامہ راجہ ناصر عباس کی طبیعت ناساز، ایم ڈبلیو ایم وفد کھانا پہنچانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا

علامہ راجہ ناصر عباس کی طبیعت ناساز، ایم ڈبلیو ایم وفد کھانا پہنچانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا کہنا ہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس کی طبیعت ناساز ہوگئی، ایم ڈبلیو ایم کا وفد کھانا پہنچانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا ہے۔پارلیمنٹرینز تک کھانا پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

  ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پارٹی کا وفد کھانا پہنچانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا تاہم پارلیمنٹرینز تک کھانا پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا رہی، خواتین اراکین بھی اندر موجود ہیں، تشویش بڑھ گئی ہے، ہم دروازے پر موجود ہیں مگر داخلے کی اجازت نہیں ہے۔وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم احمد اقبال رضوی کا کہنا ہے کہ ملک میں فسطائیت اور جبر کا ماحول مسلط کیا گیا ہے، عوامی مینڈیٹ کی توہین کی جارہی ہے۔

 علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ جس جماعت نے 180 نشستیں جیتیں اس کی قیادت جیل میں ہے،  کم نشستیں رکھنے والوں کو حکومت دینا ناانصافی ہے،  پاکستان کی جمہوریت کمزور کی جارہی ہے۔