ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان  کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل،رپورٹ جلد مرتب ہو گی

عمران خان  کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل،رپورٹ جلد مرتب ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل پانچ رکنی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا معائنہ کرنے کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی ۔میڈیکل ٹیم نے پی ٹی  آئی کی قیادت کی نمائندگی کیلئے جیل میں ڈھائی گھنٹے تک انتظار کیا تھا۔

جیل ذرائع کے مطابق سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل پانچ رکنی ٹیم  کے پاس بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کا معائنہ کرنیوالے آلات بھی موجود تھے، آنکھوں کا معائنہ،بلڈ سیمپلنگ،بلڈ پریشر،مختلف ٹیسٹ کئے گئے،طویل انتظار کے بعد ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 16فروری سے پہلے بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ کرنے کے احکامات جاری کر رکھے تھے، ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کا معائنہ کیا ،طبی ٹیم کی رپورٹ جلد مرتب کئے جانے کا امکان ہے۔