ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈکپ  کا اہم ترین میچ: بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

ورلڈکپ  کا اہم ترین میچ: بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے گروپ میچ میں بھارت نےپاکستان کو   61 رنز سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

کولمبو کے پریما داسا سٹیڈیم میں  ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں آج پاکستان اور بھارت آمنے سامنے تھیں۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر  175 رنز بنائے۔ 

بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما پہلے ہی اوور میں سلمان آغا کی گیند پر بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ بھارت کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹر  ایشان کشن تھے جو کہ 40 گیندوں پر 77 رنز بناکر صائم ایوب کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

15 ویں اوور میں 126 کے مجموعی اسکور  پر تلک ورما کو صائم ایوب نے آؤٹ کیا، انہوں نے 25 رنز بنائے۔ اگلی ہی گیند پر ہاردک پانڈیا بغیر کوئی رن بنائے صائم ایوب کا شکار بن گئے۔ 

پاکستان کے خلاف بھارت کی پانچویں وکٹ 159 رنز پر گری جب بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو 32 رنز بناکر عثمان طارق کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ دوبے نے 27 جب کہ اکشر پٹیل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ عثمان طارق، شاہین آفریدی اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ لی، ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

بھارت کے 176 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 18 اوور میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ 

پاکستان کی جانب سے  عثمان خان نے سب سے زیادہ 44 رنز بنائے۔ شاداب خان نے 14اور فہیم اشرف نے 10 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے  ہاردک پانڈیا، وورن چکرورتی، جسپریت بھمرا اور اکثر پٹیل نے دو، دو کھلاڑی آؤٹ کیے، تلک ورما اور کلدیپ یادیو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ دونوں کپتانوں کے درمیان ہینڈ شیک نہیں کیا گیا۔  

پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرتے ہوئے وننگ کمبنی نیشن برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کپتان قومی ٹیم سلمان علی آغا نے کہا کہ مقابلے کیلئے تیار ہیں، ہماراپورا فوکس میچ پر ہوگا۔ 

دوسری جانب انڈیا کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ ابھیشک شرما اور کلدیپ یادیو کی ٹیم میں واپسی ہوچکی ہے۔