ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلع خیرپور : مسافر بس اور ٹریلر کے درمیان ہولناک تصادم ،11افراد جاں بحق،10زخمی

 ضلع خیرپور : مسافر بس اور ٹریلر کے درمیان ہولناک تصادم ،11افراد جاں بحق،10زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ٹنڈو مستی، ضلع خیرپور کے قریب قومی شاہراہ پر ایک مسافر بس اور ٹریلر کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 10 دیگر زخمی ہوگئے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق  تیز رفتار بس اوور ٹیکنگ کے دوران ٹرک سے جا ٹکرائی، حادثے میں مسافر بس کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر بھی جان گنوا بیٹھے۔ تمام لاشوں اور  زخمیوں کو خیرپور سول اسپتال منتقل کردیا گیا، بدقسمت مسافر بس پنجاب سے کراچی آرہی تھی۔

 ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ مبینہ طور پر بس ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا جبکہ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ریسکیو اداروں کی مدد سے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے جبکہ سینئر افسران بھی جائے حادثہ پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کررہے ہیں،ریسکیو 1122 اور مقامی پولیس بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔

علاوہ ازیں آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے فوری طور پر حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے  ایس ایس پی خیرپور کو ہدایت کی کہ وہ جائےحادثہ پرپہنچیں اور امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں جبکہ انھوں  نے زخمیوں کی اسپتال منتقلی کے دوران راستوں کو کلیئر رکھنے اور اطراف کے علاقوں میں امدادی سرگرمیاں یقینی بنانے کا بھی حکم دیا ہے۔

 موٹروے پولیس کی جانب سے ٹریفک کی بحالی اور روڈ کلیئرنس کا عمل جاری ہے جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔