ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد اور کشمیر میں خوفناک زلزلہ کی ابتدائی اطلاعات 

اسلام آباد اور کشمیر میں خوفناک زلزلہ کی ابتدائی اطلاعات 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وفاقی دارالحکومت، راولپنڈی اور  آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ریختر سکیل پر زلزلہ کی شدت 4.8 بتائی جا رہی ہے۔

ابتدائی اطلاعات آ رہی ہیں کہ کشمیر، راولپنڈی اوراسلام آباد  زلزلے سے لرز گئے ،بھمبر،سماہنی،راولاکوٹ، دھیر کوٹ، باغ  اور نواحی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جانے کی ابتدائی اطلاعات آئی ہیں۔

زلزلہ سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 

ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلہ کا مرکز زمین میں 17 کلومیٹر گہرائی میں دریافت ہوا ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  اس بظاہر کم شدت کے غیر معمولی زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے جنوب مشرق میں 8 کلو میٹر پرتھا۔

 زلزلے کے جھٹکے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

آٹھ اکتوبر 2005 کو کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، مانسہرہ اور ملک بھر میں صبح ساڑھے آٹھ بجے قیامت خیز زلزلہ آیا تھا جس کے سبب بہت بڑے پیمانہ پر تباہی ہوئی تھی اور ہزاروں افراد زلزلہ سے گرنے والی عمارتوں کے ملبہ مین  دب کر جاں بحق ہو گئے تھے۔ تب سے کشمیر کے علاقہ میں آنے والے ہر زلزلہ کو سیسمک حرکات کے ماہرین خصوصی توجہ سے دیکھتے ہیں۔ 

کشمیر کے آٹح اکتوبر زلزلہ سے بہت زیادہ نقصان کی ایک وجہ یہ سامنے آئی تھی کہ زلزلہ کا مرکز زمین کے اندر صرف بارہ کلومیٹر گہرائی میں تھا۔