سٹی 42: پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے مصروف دن گزارا۔ انہوں نے پارٹی عہدے داروں اور ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کیں ۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی رمیش لعل کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی ۔
جس میں اقلیتی برادری کے مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال ہوا۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کے سیکریٹری جنرل ہمایوں خان کی ملاقات بھی ہوئی ۔ پی پی پی خیبرپختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچہ اور جنرل سیکریٹری شجاع خان المعروف شازی خان نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں خیبرپختونخوا کی سیاسی اور تنظیمی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سےوزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی ۔ ؎ جس میں اپنے محکمے کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی خیبرپختونخوا کے رہنما ظاہر شاہ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی پیر آفتاب شاہ جیلانی کی ملاقات ہوئی انہوں نے حسن شاہ جیلانی کے ہمراہ بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور میرپورخاص کے عوامی مسائل اور ان کے حل سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے آئی جی غلام نبی میمن کی ملاقات ہوئی ۔
بلاول ہاؤس میں ملاقات کے دوران صوبے میں پولیس کی جانب سے قیام امن کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عنقریب ریٹائر ہونے والے سندھ کے آئی جی کی امن و امان سے متعلق خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پی پی پی شعبہ خواتین سندھ کی صدر شگفتہ جمانی کی رہائش گاہ پہنچ گئے ۔ ان کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کے لئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


