ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں تعلیمی نظام کو جدید سانچنے میں ڈھالنے کی تجویز زیرِ غور 

پنجاب میں تعلیمی نظام کو جدید سانچنے میں ڈھالنے کی تجویز زیرِ غور 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض: پنجاب میں تعلیمی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک اہم تجویز زیرِ غور ہے، جس کے تحت روایتی درسی کتابوں کے بجائے طلبہ کو ’’کروم بکس‘‘ فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔

 اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل تعلیم کو فروغ دینا اور تعلیمی وسائل تک طلبہ کی رسائی کو آسان بنانا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس منصوبے کے لیے پنجاب بینک کی جانب سے مالی معاونت کے طور پر قرض فراہم کرنے کی تجویز بھی پیش کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے پر عمل درآمد سے درسی کتابوں کی چھپائی پر آنے والے کروڑوں روپے کے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق کروم بک کا منصوبہ صوبے بھر کے سکولوں میں یکمشت نافذ نہیں کیا جا سکتا، بلکہ اسے مرحلہ وار متعارف کرایا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں پرائمری کلاسز کے لیے کروم بکس پر مشتمل ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کی تجویز ہے، جس کے نتائج کا جائزہ لینے کے بعد منصوبے کو مزید وسعت دی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تحت نصابی مواد ڈیجیٹل فارمیٹ میں فراہم کیا جائے گا، جس سے طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ تاہم منصوبے کی حتمی منظوری اور عملی نفاذ سے قبل تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔