ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاست چلانے والو ! ہم نے تو برداشت کرلیا ہے، آپ نہیں کر پاؤ گے: گنڈاپور

Ali Amin Gandapur, Paharpur Rally, PTI Rally, City42
کیپشن: علی امین گنڈاپور پہاڑ پور مین جلسہ سے خطاب کر رہے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: خیبر پختونخوا کے  وزیر اعلیٰ  علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ریاست نے عمران خان اور کئی لیڈروں  کو جیل میں ڈالا ہوا ہے لیکن ریاست چلانے والو  وقت ایک جیسا نہیں رہتا۔

jجمعرات کو  علی امین گنڈاپور نے پہاڑ پور میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ ریلی نکالی۔

ریلی کے اختتام پر بعد میں  پہاڑ پور سٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  علی امین نے کہا  ہم قانون کی پاسداری کررہے ہیں لیکن میرے عوام کوحقوق کون دے گا؟ 

 انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن قائم کرنا اور دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے، ریاست نے بانی پی ٹی آئی اور کئی لیڈرز کو جیل میں ڈالا ہوا ہے، ریاست چلانے والو وقت ایک جیسا نہیں رہتا، ہم نے تو برداشت کرلیا ہے، آپ نہیں کر پاؤ گے۔

 علی امین نے کہا کہ امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں، اگرکچھ لوگوں نےبندوق اٹھائی ہےتو اس میں ہمارا بھی قصور ہے، جہنوں نے بندوق اٹھائی ہے انہیں سمجھایا جائے، افغانستان سے مذاکرات ہورہے ہیں، یقین ہے وہ ہماری بات مانیں گے۔

 وزیر اعلیٰ کے پی نے مزید کہا کہ عمران خان نےجب بھی کال دی، اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ علی امین نے یہ بھی کہا،  ہم سیاست کرتے ہیں، ہمیں بغاوت پر مجبور نہ کیاجائے۔