ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ڈی ایم اے کی مون سون الرٹ فیکٹ شیٹ جاری

پی ڈی ایم اے کی مون سون الرٹ فیکٹ شیٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے متعلق فلڈ فیکٹ شیٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق 17 اگست تک صوبے کے بڑے دریاؤں میں پانی کے اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارش کی صورتحال کے مطابق  مری میں 28 ملی میٹر، راولپنڈی: 22 ملی میٹر، نارووال: 13 ملی میٹر، اور لاہور و سیالکوٹ: 11 ملی میٹر  بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

دریائے سندھ (کالاباغ، تربیلا، تونسہ): نچلے درجے کا سیلاب، دریائے سندھ (چشمہ): درمیانے درجے کا سیلاب، دریائے چناب (خانکی، مرالہ): نچلے درجے کا سیلاب، دریائے ستلج (گنڈا سنگھ والا): نچلے درجے کا سیلاب، دریائے راوی و جہلم: پانی کا بہاؤ نارمل اور  رودکوہیوں اور ندی نالوں میں بھی نارمل صورتحال ہے۔
اس کے علاوہ تربیلا ڈیم: 96 فیصد بھر چکا ہے اور  منگلا ڈیم: 67 فیصد بھر چکا ہے جبکہ بھارتی ڈیمز: 70 فیصد تک بھر چکے ہیں۔
اس حوالے سے ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ اُن کا کہنا ہے کہ بچوں کا خیال رکھیں انہیں برساتی نالوں نشیبی علاقوں دریاؤں اور نہروں میں ہرگز مت نہانے دیں۔

یاد رہے کہ رواں سال موسم مون سون بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 164 شہری جانبحق ہوئے ، 582 شہری زخمی 216 گھر متاثر اور 121 مویشی ہلاک ہوئے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیشِ نظر متاثرہ فیملیز کو مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔