ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزادکشمیر کے تعلیمی اداروں میں 2 روزہ تعطیل کا اعلان

آزادکشمیر کے تعلیمی اداروں میں 2 روزہ تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  آزاد کشمیر میں حالیہ شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ کے پیش نظر حکومت نے تعلیمی ادارے 2دن کے لیے بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 15 اور 16 اگست کو آزاد کشمیر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ فیصلے کا مقصد طلبہ و اساتذہ کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے، کیوں کہ مسلسل بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کی تحصیل نصیر آباد میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں آنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی، جس کے باعث ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ادھر باغ میں بھی تیز بارش کے باعث ندی نالے بپھر گئے، جبکہ سماہنی کے بھمبر نالے میں اونچے درجے کا سیلاب رپورٹ کیا گیا ہے، جس سے نشیبی علاقے متاثر ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب گلگت بلتستان میں بھی بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، جہاں مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔