ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم سبسڈی کے لیے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں مزید 63 ارب روپے کی کٹوتی کا فیصلہ

پیٹرولیم سبسڈی کے لیے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں مزید 63 ارب روپے کی کٹوتی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم :حکومت نے وفاقی ترقیاتی پروگرام (PSDP) کے بجٹ میں مزید 63 ارب روپے کی کٹوتی کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے بعد مجموعی کٹوتی بڑھ کر 163 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔

 حکومتی ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے لیے مختص وفاقی ترقیاتی بجٹ میں مسلسل کمی کے بعد اب یہ 1000 ارب روپے سے کم ہو کر 837 ارب روپے رہ گیا ہے، اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی ترقیاتی بجٹ میں 100 ارب روپے کی کمی کی گئی تھی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کٹوتیاں پیٹرول پر سبسڈی سمیت دیگر مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے اضافی مالی گنجائش پیدا کرنے کی غرض سے کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق صوبوں اور خصوصی علاقہ جات کے ترقیاتی بجٹ میں سب سے زیادہ کمی کی گئی ہے، جہاں اب تک تقریباً 20 فیصد کٹوتی ہو چکی ہے، اسی طرح آبی وسائل اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کے بجٹ میں بھی 17 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے لئےوفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزارارب روپے مختص کیا گیا تھا ۔