ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی پی ایس سی کا مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان

پی پی ایس سی کا مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے تین مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری جبکہ دو محکموں کی اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ، لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ لائبریرین کی 12 اسامیوں کے لیے 7 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔ بورڈ آف ریونیو پنجاب (پی ڈی ایم اے) میں اسسٹنٹ جی آئی ایس کی 2 اسامیوں کے لیے 5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن لاہور میں اسسٹنٹ کی 2 اسامیوں کے لیے 11 امیدوار تحریری امتحان، انگلش ٹائپنگ اور پروفیشنسی ٹیسٹ کے بعد کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر پیڈیاٹرک سرجری کی 2 اسامیوں پر امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا ہے جبکہ مزید 2 اسامیاں موزوں امیدواروں کی عدم دستیابی کے باعث خالی رہ گئی ہیں۔ اسی طرح آرکیالوجی اینڈ میوزیمز ڈیپارٹمنٹ میں اکاؤنٹس آفیسر کی ایک آسامی کے لیے ایک امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کال لیٹرز جلد پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے جائیں گے جبکہ امیدواروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ انٹرویو کے وقت اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لائیں۔ کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer