ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی ریٹائرمنٹ پالیسی اساتذہ کیلئے درد سر بن گئی

نئی ریٹائرمنٹ پالیسی اساتذہ کیلئے درد سر بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)55 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کی پالیسی اساتذہ کیلئے درد سر بن گئی، محکمہ سکول ایجوکیشن نے پری میچور ریٹائرمنٹ کیلئے قواعد و ضوابط کیخلاف جمع کروائی گئی ہزاروں درخواستیں مسترد کردیں۔ 
اساتذہ نئی حکومتی پالیسی کے باعث پریشان ہوگئے ہیں، محکمہ سکول ایجوکیشن نے نئی پالیسی کے تحت ہزاروں اساتذہ کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواستیں مسترد کردی ہیں۔ اساتذہ نے نئے رولز کے متعلق آگاہی نہ رکھتے ہوئے پری میچور ریٹائرمنٹ کیلئے درخواستیں جمع کروائی تھیں، قواعد و ضوابط کے مطابق اساتذہ 55 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ پالیسی پر پورا نہیں اترے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے درخواستیں مسترد کرتے ہوئے اساتذہ کو فوری نوکری پر حاضر ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری پر نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا ہے، ایجوکیشن اتھارٹیز نے بھی اساتذہ کی درخواستیں مسترد ہونے پر انہیں حاضر ہونے کا حکم دے دیا ۔