گھر میں گھس کر لڑکی سے زیادتی کرنے والا درندہ گرفتار

Rapist arrest
کیپشن: Girl Rape
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خواتین، بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی کی بجائے آئے روز اضافہ ہورہا ہے، لرزہ خیز واقعات میں ملوث ملزم آزاد گھومتے نظر آتے ہیں۔لاہور سمیت ملک بھر  میں چھوٹے بچے، لڑکیاں اور خواتین بھی ان جنسی درندوں کی ہوس کا نشانہ بن رہی ہیں، خواتین کے ساتھ زیادتی کے سنگین واقعات نے خوف وہراس میں مبتلا کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن سے 16 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی میں ملوث عمیر نامی نوجوان کو گرفتار کر لیاگیاہے۔ ملزم کیخلاف سرجانی ٹاؤن تھانے میں متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ وہ گٹکے کی تیاری اور فروخت کا کام کرتا ہے، سرجانی کے مختلف گھروں کو گٹکے کی تیاری کے سلسلے میں استعمال کرتا ہے اور کاروبار کی وجہ سے متاثرہ لڑکی کے گھر آنا جانا لگا رہتا تھا۔

ملزم نے اعتراف کیا کہ پہلی بار جب لڑکی سے زیادتی کی تو اس نے ڈر کے مارے کسی کو کچھ نہیں بتایا جبکہ دوسرے واقعےکے روز آدھی رات کو چوری چھپے گھر میں گھس آیا اور زبردستی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس دوران لڑکی کے اہلخانہ جاگ اٹھے، لڑکی نے اپنے گھروالوں کو بتایا کہ ملزم اس سے پہلے بھی جنسی درندگی کا نشانہ بناچکا ہے۔ متاثرہ  لڑکی کے گھر والوں نے ملزم کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ 

گزشتہ دنوں پنجاب کے شہر لودھراں کے علاقہ دنیاپور میں ملزم نے پہلے خاتون کی نازیبا ویڈیو بنا اور پھر متعددبار زیادتی کرتا رہا،متاثرہ خاتون نے تنگ آکر پولیس کو سب بتادیا،خاتون کا کہناتھا کہ ملزم نے نے نازیبا ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کیا  اور  بلیک میل کرکے کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملزم نے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں اور نقدی اور زیورات بھی لے کرفرار ہوگیا، پولیس نے بیان ریکارڈ کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ تلاش کے لئے چھاپے مارہے جارہے ہیں۔