ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونیورسٹی آف ایجوکیشن کا آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ

 یونیورسٹی آف ایجوکیشن کا آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کا آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ ، یونیورسٹی کے تمام کیمپسز میں بیس اپریل سے آن لائن کلاسز کا آغاز ہوگا۔

یونیورسٹی آف ایجوکیشن کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں مختلف تدریسی امور پر گفتگو کی گئی، اس دوران آن لائن کلاسز شروع کرنے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کےعلاوہ یونیورسٹی کے اکیڈمک کیلنڈر سمیت مختلف مضامین کی مطالعاتی سکیموں کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آن لائن کلاسز کا آغاز 20 اپریل سے  کیا جائے گا ، یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجز کو بھی آن لائن ایجوکیشن کی سہولت فراہم کی جائےگی، یونیورسٹی آف ایجوکیشن سال 2020ء سے فزکس میں پی ایچ ڈی کا بھی آغاز کرے گی، ان سب امور کی بہتر انجام دہی کے لیے وائس چانسلر کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی  تشکیل دیدی گئی ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے بندش کے باوجود یونیورسٹی آف ایجوکیشن ضروری معاملات آن لائن طریقے سے نمٹا رہی ہے، اسی طرح 2 عدد پی ایچ ڈی سکالرز کا وائیوا بھی آن لائن لیا گیا۔

 واضح رہےکہ چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس نے پاکستان میں پنجے گاڑ لیے، اب تک کورونا وائرس سے 5988  پاکستانی متاثر ہوچکے ہیں جبکہ107 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں،کورونا وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب متاثر ہوا جہاں مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اب تک پنجاب میں  3016 افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

کوروناو ائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں 25 اپریل تک توسیع کردی، لاہور سمیت پنجاب بھر میں تمام مارکیٹیں، شاپنگ مالز، شادی ہالز، ریسٹورنٹس، تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer