ملک بھر میں تیز  ہوائیں چلنے کا امکان، بارش ہو گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

محکمہ موسمیات،بارش، تیز ہوائیں ،،شمال مشرقی بلوچستان،بالائی خیبرپختونخوا،سٹی42
کیپشن: Cloudy sky,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا،جنوب مشرقی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خطہ ٔپوٹھوہار،جنوبی پنجاب، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات کے اوقات میں ملک بھر میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،اسلام آباد میں کل موسم مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

 خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، کوہستان، سوات، چترال، دیر، مردان، چارسدہ پشاور ، کو ہا ٹ اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، خطۂ پوٹھو ہار، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، نارووال ،لاہور ،سرگودھا،میانوالی،جھنگ،فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔

 کشمیراور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، میرپور خاص ، ٹھٹھہ، مٹھی ، عمر کوٹ، بدین، کراچی اور تھر پارکر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔