ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغیر آنسو بہائے پیاز کاٹنا چاہتے ہیں؟ سائنسدانوں نے آسان طریقہ دریافت کرلیا

بغیر آنسو بہائے پیاز کاٹنا چاہتے ہیں؟ سائنسدانوں نے آسان طریقہ دریافت کرلیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پیاز کا استعمال تو انسان صدیوں سے کر رہے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ قدیم مصر میں اس کی عبادت بھی کی جاتی تھی۔

لگ بھگ ہر کھانے کی تیاری کے لیے اسے استعمال کیا جاتا ہے۔

مگر اسے کاٹتے ہوئے بیشتر افراد آنسو بہانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

درحقیقت کاٹنے والے کے ساتھ ساتھ اردگرد موجود افراد کے آنسو بھی بہنا شروع ہو جاتے ہیں۔

مگر اب سائنسدانوں نے وہ طریقہ دریافت کیا ہے جس سے پیاز کاٹتے ہوئے آپ کو رونا نہیں پڑے گا۔

امریکا کی کارنیل یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ کس طرح پیاز کو کاٹتے ہوئے تلخ مرکبات فضا میں خارج ہوتے ہیں اور انہیں کیسے روکا جاسکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق اگر آپ پیاز کاٹتے ہوئے رونے سے بچنا چاہتے ہیں تو اسے تیز دھار والے بلیڈ سے آہستگی سے کاٹنا چاہیے یا کاٹنے سے قبل اس پر تیل کی کوٹنگ کرنی چاہیے۔

اس تحقیق کا بنیادی مقصد یہ جاننا تھا کہ کس طرح پیاز کاٹتے ہوئے اشک آور کیمیکلز اس سبزی سے خارج ہوتے ہیں۔

ویسے تو ماضی کے تحقیقی کام میں پہلے ہی اس بات کی شناخت ہوچکی ہے کہ کونسے مرکبات یا کیمیکلز لوگوں کو رونے پر مجبور کرتے ہیں مگر اس تحقیق میں پہلی بار وضاحت کی گئی کہ کس طرح یہ سلفر مرکبات آنکھوں تک پہنچتے ہیں۔

تحقیقی ٹیم نے تیز رفتار کیمروں اور ایک کمپیوٹر ماڈل کو استعمال کرکے تعین کیا کہ اس وقت کیا ہوتا ہے جب ایک چھری کسی پیاز کے ٹکڑے کرتی ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جب چھری کو پیاز پر دبایا جاتا ہے تو اس کی تہوں میں موجود خلیات پر دباؤ بڑھتا ہے۔

پیاز کی اوپری تہہ میں چھری اترتی ہے تو اس دباؤ سے وہ تہہ ننھی بوندوں پر مشتمل قطرے خارج کرتی ہے جس کے بعد نیچے موجود تہوں سے مزید سیال قطروں کی شکل میں باہر نکلتا ہے۔

ان قطروں کے خارج ہونے کی رفتار نے محققین کو حیران کر دیا کیونکہ وہ 11 سے 89 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے نکلتے ہیں۔

محققین نے دریافت کیا کہ پیاز کو کاٹنے کا طریقہ اس اشک آور اسپرے کی مقدار پر براہ راست اثرات مرتب کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگر چھری کی دھار کند ہو اور آپ اسے تیزی سے استعمال کریں تو یہ بوندیں زیادہ تعداد میں بہت تیزی سے خارج ہوتی ہیں۔

محققین کے مطابق اگر آپ تیز دھار چھری استعمال کریں اور نرمی سے سبزی کو کاٹیں تو وہ مرکبات آنکھوں تک نہیں پہنچیں گے جو آپ کو رونے پر مجبور کرتے ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمیز آف سائنس میں شائع ہوئے۔

Ansa Awais

Content Writer