ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر پنجاب سے وفاقی وزیر احسن اقبال کی ملاقات

گورنر پنجاب سے وفاقی وزیر احسن اقبال کی ملاقات
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد:گورنر پنجاب سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ہر مسئلے کا حل مذاکرات ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن کو مذاکرات کی میز پر آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے پہلے بھی اور اب بھی اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) اتحادی ہیں اور ملکی مفاد کے لیے ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں، اس لیے ملک کے وسیع تر مفاد میں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔