عطاللہ تارڑ کے قریبی ساتھی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

 عطاللہ تارڑ کے قریبی ساتھی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
کیپشن: Attaullah Tarr, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی : پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاللہ تارڑ کے قریبی ساتھی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

قاتلانہ حملے میں زخمی ہونیوالے سابق چئیرمین میونسپل کمیٹی ہسپتال میں دم توڑ گئے، شیخ محمد یعقوب بہلولیہ کو گزشتہ شب گولیاں ماری گئی تھی۔ ڈی ایچ کیو میں علاج جاری تھا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ جس کے بعد عطااللہ تارڑ نے راولپنڈی میں میاں نواز شریف کے استقبالیہ تیاریوں کے جلسوں میں شرکت سے معذرت کرلی۔

 عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ رات کو میرے حلقہ کے قریبی ساتھی شیخ یعقوب قاتلانہ حملہ ہوا جو آج صبح دم توڑ گئے۔ فرض ہے کہ جو دنیا سے چلے گئے انکے خاندان کے ساتھ کھڑے ہوں اور ان کے کیس کو پرسوو کریں، آپ سے معذرت چاہتا ہوں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں راولپنڈی کے تمام دوستوں ورکروں کا شکرگزار ہوں جنھوں نے کنونشن اور استقبال کی بھرپور تیاریاں کر رکھی تھیں ۔میں واپس آؤں گا تو جلد ان پروگرام کا انعقاد کرینگے ۔