ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الاؤنس نہ ملنے پر اساتذہ نے احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا

 الاؤنس نہ ملنے پر اساتذہ نے احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) حکومت کی جانب سے ٹیکنیکل الاؤنس نہ ملنے کے خلاف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ کے اساتذہ اور ٹیوٹا انجنیئرز ایسوسی ایشن نے مشترکہ احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا انجینئرز ایسوسی ایشن پنجاب کے وفد نے یو ای ٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفد میں نائب صدر محمد عمران اصغر،جوائنٹ سیکرٹری ارسلان حفیظ،ترجمان محمد اویس علی اور فنانس سیکرٹری زیشان اصغر شامل تھے۔دونوں ایسوسی ایشن نے اس امر پر اتفاق کیا کہ موجودہ حکومت نے استاد کو کسی بھی قسم کا الاؤنس نہیں دیا تنخواہوں میں ٹیکس کی صورت میں کٹوتیوں اور ڈالر ریٹ بڑھ جانے کی وجہ سے تنخواہوں کی قدر آدھی رہ گئی ہے۔

ٹیوٹا انجینئرز ایسوسی ایشن پنجاب نے یوای ٹی کے اساتذہ کو ٹیکنیکل الاؤنس دینے کی حمایت کردی ہے اور کہا ہے کہ ہم بھی اس تحریک میں ٹی ایس اے کے شانہ بشانہ چلیں گے۔دیگر اداروں میں انجینئرز کو دیا گیا ٹیکنیکل الاؤنس انجینئرنگ یونیورسٹیز اور ٹیوٹا کے اساتذہ کو بھی دیا جائے۔ دونوں ایسوسی ایشن نے ٹیکنیکل الاؤنس کے لیے مل کر تحریک چلا نے کا فیصلہ کیا ہے۔

یو ای ٹی کی ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فہیم گوہر اعوان نے کہا کہ ٹیوٹا اور یوای ٹی کے اساتذہ کے مسائل یکساں نوعیت کے ہیں لہذا ہم اپنے مطالبات کو منوانے کے لیے مشترکہ جدوجہد کریں گے۔ ملاقات میں ٹی ایس سے کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رانا تنویر قاسم بھی موجود تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer