ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے متعلق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

موسم کے متعلق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات کی رپورت کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں شدید سرد رہےگا۔ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے، آج اور کل کے دوران بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔ 

ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد(صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد) رہنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہےگا۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح /رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد ( صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد) رہنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ کشمیر اور  گلگت بلتستان میں موسم سرد اورخشک( صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد) رہےگا ۔