ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کے لئے خوشخبری، پٹرول کتنے روپے سستا ہونے کا امکان؟

عوام کے لئے خوشخبری، پٹرول کتنے روپے سستا ہونے کا امکان؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:16 نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات سستی ہوں گی یا مہنگی؟ عوام کی نظریں جمی ہوئی ہیں کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ، یکم نومبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جس کے باعث بازاروں میں تقریباً ہر  اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

16 نومبر سے پاکستان میں پٹرول کے سستا ہونے کا امکان ہے، اس حوالے سے اوگرا نے سمری تیار کرلی ہے، جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات 9 روپے 60 پیسے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول 1 روپے 96 پیسے سستا اور ڈیزل 9 روپے 60 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کی توقع ہے،  مٹی کا تیل 8 روپے 82 پیسے لائٹ ڈیزل آئل 7 روپے پندرہ پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

اوگرا 15 نومبر کو پٹرولیم ڈویژن کوورکنگ ارسال کرے گا ، جس کے بعد پٹرول ڈویژن اور وزارت خزانہ اپنی مشترکہ ورکنگ وزیراعظم کو بھجوائیں گی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارتِ خزانہ نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کرے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز کے لیے کیا جائے گا۔

Caption