ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوازشریف نے بلوچستان کیلئے کون سا کام کیا کہ عوام ان کا ساتھ دیں، سربلند خان جوگیزئی

Nawab Sarbuland Khan Jogezai, Balochistan, Baluchistan, PPP, Peoples Party, Nawaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پاکستان پیپلز پارٹی بلو چستان کے ترجمان سر دار سر بلند خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو بلو چستان صرف جوڑ توڑ کے وقت یا دآتا ہے۔

سردار سر بلند خان جوگیزئی نےسوال کیا کہ  نواز شریف نے بلو چستان کے عوام کے لئے کون سا کام کیا کہ عوام انکا ساتھ دیں ۔

کوئٹہ میں نواز شریف کے کوئٹہ دورہ پر اپنے ردعمل میں سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن) میں شمولیت اختیار کر نے والے اپنے حلقوں سے مسترد ہو چکے ہیں۔آج مسلم لیگ ( ن) میں شمولیت کر نے والے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ لینے کے قابل نہیں۔

سردار سر بلند خان جوگیزئی نے کہا کہ 2013سے اب تک کتنی مر تبہ نواز شریف نے کوئٹہ کا دورہ کیا ،انہیں صرف الیکشن کے وقت کوئٹہ یاد آتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے ووٹ اور انکے فلاح و بہبود کے لئے کام کر نے پر یقین رکھتی ہے۔ پیپلز پارٹی ہوا کے رخ  پرنہیں بلکہ عوام کے رخ اور اتحاد پر یقین رکھتی ہے۔ انشاء اللہ 8 فروری 2024 کو ہر طرف تیر چلے گا اور جیالے کامیاب ہوکر بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنائیں گے۔ بلوچستان پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے اور بلوچستان کی عوام کی مدد سے اگلا وزیراعلی جیالہ ہوگا۔