ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیل میں ہنگامہ، 68 افراد ہلاک

Ecuador Prison Riot
کیپشن: Ecuador Prison Riot
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایکواڈور کی جیل میں ہنگامہ، 68 افراد ہلاک ہوگئے واقعہ ساحلی شہر گیاکوئل کی جیل میں پیش آیا.

خبرایجنسی کے مطابق قیدیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 68 قیدی ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوگئے، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ لڑائی صبح 7 بجے شروع ہوئی، جب قیدیوں نے جیل کے ایک حصے میں داخل ہونے کی کوشش کی،  جھڑپوں میں گولیوں اور دھماکا خیز مواد کا استعمال بھی کیا گیاجبکہ واقعہ جیل کے اندر جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان تنازع کی وجہ سے پیش آیا۔

پولیس حکام پولیس نے معاملے میں مداخلت کر کے امن و امان بحال کیا اور مزید جانیں ضائع ہونے سے بچالیں، ایکواڈور کی مختلف جیلوں میں فسادات کے دوران اس سال 300 سے زیادہ قیدی مارے جا چکے ہیں، رواں سال 28 ستمبر کو جیلوں میں ہونے والے بدترین ہنگامے میں 119 قیدی ہلاک ہوگئے تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer