ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخ رشید نے بھارت کو خبردار کردیا

 شیخ رشید نے بھارت کو خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دو ٹوک الفاظ میں بھارت کو خبردار کردیا کہ پاک فوج ایک گولے کا جواب دو گولوں سے دے گی،انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہو چکی ہے، مریم نااہل ہیں اور ن لیگ شہباز شریف کی سیاست کی نفی کرنے میں مصروف ہے.پیپلز پارٹی اور ن لیگ بیس فروری تک ایک نہیں رہے گی ،جہانگیر ترین آگیا ہے نواز شریف کو آجانا چاہئے۔
 تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید بھارتی در اندازی کی شدید مزمت کرتے ہوئے بولے کہ بھارت سرحدوں کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے افغانستان اور بلوچستان میں دہشت گردوں کو اکٹھا کرکے بڑی دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہا ہے مگر پاک فوج بھارت کے ہر منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے دو گنا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے،ریلوے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ن لیگ بیانیہ تبدیل ہونے کی وجہ پی ڈی ایم کا متفق نہ ہونا ہے۔

ایک مرتبہ پھر گلگت بلتستان الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت کی پیش گوئی کر دی، ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے بیانیہ بدلنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ پی ڈی ایم ان کے بیانیے سے متفق نہیں، ساتھ ہی ساتھ سیاست دانوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ سیاست دانوں کو را سے خطرات لاحق ہیں  جس سے سیاست دانوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے کرونا بھی زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے جلسے جلوس نہ کئے جائیں۔ تیس دسمبر تک آٹے چینی کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔عوام کو ہر حال میں ریلیف فراہم کیا جائے گا۔