بڑا سیاسی کھڑاک، ن لیگ کے 100 ارکان اسمبلی نے استعفے دیدیئے

بڑا سیاسی کھڑاک، ن لیگ کے 100 ارکان اسمبلی نے استعفے دیدیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پنجاب حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئےپاکستان  مسلم لیگ( ن ) کا بڑا کھڑاک، 100 لیگی ارکان پنجاب اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نہ بنانے اور  خواجہ سلمان رفیق سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر مسلم لیگ (ن) کے 100 ارکان نے احتجاجاً قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دے دیئے، لیگی ارکان نے اپنے استعفے سپیکر پنجاب اسمبلی کے چیمبر میں جمع کروادیئے.

 ندیم کامران  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا  کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے، آج کا دن پارلیمانی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر لکھا جائے گا۔

سمیع اللہ خان نے حکومت پرکڑی تنقیدکرتےہوئےکہاکہ جب تک پی ٹی آئی کےارکان جیل میں رہےپروڈکشن آرڈر جاری ہوتے رہے، حکومت اور اپوزیشن کےدرمیان فارمولا طے ہواتھاکہ حمزہ شہبازکوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کاچئیرمین بنایاجائےگالیکن یقین دہانی کےباوجود عملدرآمدنہیں ہو سکا،اب سٹینڈنگ کمیٹیوں کی قانون سازی کی کوئی سیاسی و اخلاقی حیثیت نہیں ہو گی ۔

Sughra Afzal

Content Writer