ورلڈ کپ ہاکی کیلئے قومی ٹیم کا انتخاب، دو روزہ ٹرائلز کا آغاز

ورلڈ کپ ہاکی کیلئے قومی ٹیم کا انتخاب، دو روزہ ٹرائلز کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہبازعلی: ورلڈ کپ ہاکی میں حصہ لینے والی قومی ٹیم کے انتخاب کے لئے دو روزہ ٹرائلز کا آغاز ہوگیا، ٹرائلز کے بعد چیف سلیکٹراصلاح الدین صدیقی ٹیم کا اعلان کریں گے۔

نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہونے والے ٹرائلز میں 14ویں ورلڈکپ ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لئے 18 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا، ٹرائلزمیں شامل 25 کھلاڑیوں کو چار کوارٹرز میں میچ کھلایا گیا۔   

چیف سلیکٹر اصلاح الدین صدیقی نے قومی سلیکشن کمیٹی کے اراکین ایاز محمود، مصدق حسین اور قاسم خان کے ہمراہ ٹرائلز کا جائزہ لیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اصلاح الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کے لئے بہترین ٹیم تیارکی جائے گی۔

دوسری جانب ایازمحمود کا کہنا تھا کہ حالیہ ایشین چیمپئنز ٹرافی میں عمدہ کارکردگی کے بعد کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری شہبازاحمد سینئر نے بھی ٹرائلز کا جائزہ لیا، قومی ہاکی ٹیم ورلڈکپ میں حصہ لینے کے لئے 21 نومبر کو بھارت روانہ ہوگی۔