ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ جیل خانہ جات پنجاب: جونیئر کمپیوٹر آپریٹرز کی بھرتی کیلئے امیدواران کے آن لائن انٹرویو کا شیڈول جاری

محکمہ جیل خانہ جات پنجاب: جونیئر کمپیوٹر آپریٹرز کی بھرتی کیلئے امیدواران کے آن لائن انٹرویو کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں جونیئر کمپیوٹر آپریٹرز کی بھرتی کیلئے امیدواران کے آن لائن انٹرویو کا شیڈول جاری کردیا۔ 

جونیئر کمپیوٹر آپریٹرز کے امیدواران کے انٹرویو 19، 20 اور 21 مئی، 2026 کو زوم لنک کے ذریعے ہوں گے۔ امیدواران کو انٹرویو کی تاریخ اور وقت کے متعلق ایس ایم ایس یا فون اور ای میل کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا ۔ زوم سیشن سے متعلق مکمل ہدایات امیدواران کو بذریعہ ای میل اور ایس ایم ایس موصول ہوں گی۔ 

امیدواران سے درخواست ہے کہ اپنے موبائل فون اور ای میل باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں۔ تمام امیدوار مقررہ وقت پر آن لائن انٹرویو میں شرکت یقینی بنائیں، انٹرویو کے دوران انٹرنیٹ اور آڈیو/ویڈیو سہولت کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ امیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ زوم سیشن میں شرکت کیلئے تمام ضروری انتظامات پہلے سے مکمل رکھیں۔ 

مقررہ وقت پر زوم سیشن میں عدم شرکت کو غیر حاضری تصور کیا جائے گا۔