ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کا قومی سطح پر آبادی سے متعلق پالیسی سازی کیلئے نیشنل پاپولیشن کونسل قائم کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم کا قومی سطح پر آبادی سے متعلق پالیسی سازی کیلئے نیشنل پاپولیشن کونسل قائم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی سطح پر آبادی سے متعلق پالیسی سازی کیلئے نیشنل پاپولیشن کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل پر اہم اجلاس ہوا ۔ وزیراعظم کی جانب سے بڑھتی ہوئی آبادی کے  کیلئے مؤثر اور مربوط قومی حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی۔ 

وزیراعظم کی جانب سے قومی سطح پر آبادی سے متعلق پالیسی سازی کیلئے نیشنل پاپولیشن کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نیشنل پاپولیشن کونسل کی خود سربراہی کریں گے۔ نیشنل پاپولیشن کونسل میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان شامل ہوں گے ۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وسائل اور آبادی میں توازن ہی پائیدار ترقی کی ضمانت ہے، تیزی سے بڑھتی آبادی سے قومی وسائل پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور ترقی کیلئے بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ آگاہی مہم، صحت و تعلیم کی سہولیات میں بہتری اور متوازن ترقی کے ذریعے سے آبادی کی  بڑھتی ہوئی رفتار پر قابو پایا جا سکے، آبادی کے بہتر نظم و نسق کیلئے “ہول آف دی گورنمنٹ اپروچ” اپنائی جائے ۔ 

وزیراعظم کی جانب سے عوامی آگاہی مہم میں علمائے کرام اور کمیونٹی رہنماؤں کی شمولیت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

اجلاس کو ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی اور کنٹرول و بہبود کے حوالےسے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا ہے کہ ملک میں آبادی کی شرح نمو 2.55 فیصد تک پہنچ چکی ہے جو ایک بڑا چیلنج ہے، تمام ہیلتھ مراکز پر خاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات مہیا کرنے سے آبادی پر کنٹرول میں مدد ملے گی، سماجی تحفظ کے پروگراموں کو خاندانی منصوبہ بندی سے جوڑا جائے گا، خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے سے آبادی پر قابو پانے میں اہم کردار  ہے، خاندانی منصوبہ بندی پر  آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے۔ 

اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک،  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال ،  وزیر مملکت برائے قومی صحت ملک مختار احمد بھرتھ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔