ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواب شاہ میں دلخراش واقعہ، بیل کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ چل بسا

نواب شاہ میں دلخراش واقعہ، بیل کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ چل بسا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد  کی مویشی منڈی میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے نے فضا سوگوار کر دی، جہاں ایک بیل کے حملے کے نتیجے میں کمسن بچہ جان کی بازی ہار گیا۔

 پولیس اور ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے 10 سالہ بچے کی شناخت سرفراز کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

 حکام کے مطابق ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بچے کی میت ورثاء کے حوالے کر دی جائے گی۔

واقعے کے بعد علاقے میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ شہریوں کی جانب سے مویشی منڈیوں میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل اٹک میں بھی عیدالاضحیٰ کے موقع پر لگنے والی مویشی منڈی میں ایک بیل کے حملے سے 15 سالہ لڑکا شدید زخمی ہو گیا تھا، جسے موقع پر موجود ریسکیو اہلکاروں نے فوری طبی امداد فراہم کی تھی۔