ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چھوٹے سرمایہ کاروں کیلئے میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری مزید آسان

چھوٹے سرمایہ کاروں کیلئے میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری مزید آسان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:چھوٹے سرمایہ کاروں کیلئے میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کا عمل مزید آسان بنا دیا گیا ہے، جبکہ اثاثہ مینجمنٹ کمپنیوں میں فوری ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کم رسک میوچل فنڈ اکاؤنٹس کی سرمایہ کاری حد میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ سہل اکاؤنٹس کی حد 2 لاکھ روپے سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ سہولت اکاؤنٹس کی سرمایہ کاری حد 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔

ایس ای سی پی نے ریگولیٹری فریم ورک میں ترمیم کا سرکلر جاری کرتے ہوئے سرمایہ کاری کے عمل کو مزید ڈیجیٹل اور آسان بنانے کی منظوری دی ہے۔

نئے فریم ورک کے تحت بینک یا مالیاتی اداروں کے موجودہ صارفین کیلئے وائی سی  کی شرط ختم کر دی گئی ہے، جبکہ بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے آن لائن اکاؤنٹ کھولنے کا عمل بھی مزید آ سان بنا دیا گیا ہے۔

  اس حوالے سے ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا ہے کہ کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی تعداد 25 لاکھ تک بڑھانے کا ہدف ہے۔