ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کی تنخواہ میں کٹوتی یا تاخیر پر سخت کارروائی ہوگی، احکامات جاری

اساتذہ کی تنخواہ میں کٹوتی یا تاخیر پر سخت کارروائی ہوگی، احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کی جانب سے تمام لائسنسی سکولوں کو گرمی کی چھٹیوں میں سٹاف کی تنخواہ ادا کرنےکے احکامات جاری  کر دیے گئےہیں۔

پنجاب بھر میں 22 مئی سے 23 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات ہونگی جس کا باضابطہ اعلان وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کیجانب سے کردیا گیا ہے۔

پیف حکام نے سختی سےتاکید کی ہے تعطیلات کے دوران کسی بھی ٹیچر کی تنخواہ میں کٹوتی نہ کی جائے جبکہ تنخواہوں کی ادائیگی آن لائن یا بینک کے ذریعے عمل میں لائی جائے۔

مزید برآں، پیف حکام کا کہنا ہے کہ  تنخواہوں کی کٹوتی یا عدم ادائیگی پر متعلقہ ادارے کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔