ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید سے قبل بڑی خوشخبری، اپ گریڈڈ عوام ایکسپریس شروع کرنے کا اعلان

عید سے قبل بڑی خوشخبری، اپ گریڈڈ عوام ایکسپریس شروع کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  حکومت نے عیدالاضحیٰ سے قبل مسافروں کے لیے ریلوے نظام میں بہتری کے سلسلے میں ایک نئی جدید ٹرین سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد سفر کو زیادہ آرام دہ، تیز اور معیاری بنانا ہے۔

حنیف عباسی کے مطابق " عوام ایکسپریس" کو مکمل طور پر اپ گریڈ کر کے عید سے پہلے عوام کے لیے پیش کیا جائے گا اور اس کا باضابطہ افتتاح 24 مئی کو کیا جائے گا۔

وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ اس نئی سہولت کے ذریعے مسافروں کو بہتر سفری تجربہ فراہم کیا جائے گا اور ٹرین کم وقت میں اپنی منزل، خصوصاً کراچی تک سفر مکمل کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا مقصد ریلوے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور عوام کو محفوظ، معیاری اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

ان کے مطابق ریلوے میں اصلاحات اور اپ گریڈیشن کا عمل جاری ہے اور مستقبل میں بڑے شہروں سے مزید پرائم ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی تاکہ مسافروں کو بہتر سفری آپشنز میسر آ سکیں۔