ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ طاس معاہدہ معطلی؛ پاکستان نے بھارت کو خط لکھ دیا

سندھ طاس معاہدہ معطلی؛ پاکستان نے بھارت کو خط لکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ معطلی کے اقدام  پر بھارت کو خط لکھا دیا،پاکستان نے اپنے خط میں بھارت کے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کو غیرقانونی قرار دے دیا
وفاقی سیکریٹری آبی وسائل سید علی مرتضیٰ کی طرف سے  بھارتی ہم منصب کو خط لکھا گیا،پاکستان  نے خط میں کہا سندھ طاس معاہدہ 1960میں یکطرفہ معطلی کی کوئی شق ہی نہیں ،بھارتی خط میں معطلی سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ کا معاہدے میں وجود ہی نہیں،پاکستان سندھ طاس معاہدے کو اپنی اصل شکل میں قائم سمجھتا ہے، سندھ طاس معاہدے میں  کسی بھی طرح کی یک طرفہ چھیڑ چھاڑ کی گنجائش نہیں، 
عالمی بنک نے  سندھ طاس معاہدہ کی معطلی سے متعلق بھارتی موقف مسترد کر دیا،  پاکستان نے بھارت کی درخواست پر معاہدے کے فریم ورک کے مطابق مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی،پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر مذاکرات کی کوئی اپیل نہیں کی،بھارتی میڈیا  کا یہ پھیلایا گیا یہ تاثر یکسر بے بنیاد اورغلط ہے کہ پاکستان نے کوئی اپیل کی،

سندھ طاس معاہدے پر ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر بھارت کے خطوط کا جواب دے دیا گیا، معاہدہ مکمل طور پر نافذ العمل اور فریقین پر لازم ہے،سندھ طاس معاہدے میں اسے معطل کرنے کی کوئی گنجائش موجود نہیں،پاکستان نے واضح کر دیا معاہدے کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہو گی، سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی ذمہ داری ہے جس کی پاسداری ضروری ہے، پاکستان معاہدے کے تحت اپنے حقوق کے تحفظ کےلیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گا،