ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان راضی ہیں: علی امین گنڈاپور نے بڑی خوش خبری سنا دی

Ali Amin Gandapur, KPK, Imran Khan, Bani PTI, Adiala Jail, Muzakrat
کیپشن:  خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بتایا ہے کہ عمران خان ""مذاکرات"  کرنے پر راضی ہو گئے ہیں، لیکن یہ نہیں بتایا کہ وہ کس سے مذاکرات کرنے پر راضی ہیں اور مذاکرات کس بات پر کرنا چاہتے ہیں۔ (علی امین کی ایک فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر اعلی ٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عمران خان مذاکرات کے لیے راضی ہوگئے ہیں۔

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مذاکرات کے لیے راضی ہوگئے ہیں اور کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کے لیے تیار ہوں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انا کا مسئلہ بنانے والے پاکستان کو نقصان پہنچارہے ہیں، ملک میں سیاسی استحکام نہ ہونے سے سرمایہ کاری نہیں آرہی، ہمیں ذات سے نکل کر ملک کے لیے سوچنے کی ضرورت ہے،  اس لیے بانی پی ٹی آئی نے اپنی انا کو پس پشت ڈال کر  مذاکرات کے لیے رضامندی ظاہر کردی ہے  اور ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کرنے کو تیار ہوں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کی رہائی سے متعلق پٹیشن چل رہی ہیں، میرے پاس عدالتی حکم موجود ہے جس کے مطابق مجھے ہر ہفتے عمران خان سے ایک ملاقات کرنی چاہیے کیوں کہ میں ایک صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں اور میری عمران خان سے ملاقات اور مشاورت ضروری ہے اور ویسے بھی بجٹ آنے والا ہے۔ جس پارٹی کی صوبے میں میں حکومت ہے عمران خان اس پارٹی کے ہیڈ ہیں ، ضروری ہے کہ عمران خان ویژن اس میں نظر آئے لیکن اگر وہ مجھے عمران خان سے ملنے ہی نہیں دیں گے تو میں ان کے ویژن پر عمل درآمد نہیں کراسکتا۔

 علی امین گنڈاپور نے یہ سنگین الزام لگایا کہ  اس وقت پاکستان میں استحکام نہیں ہے ملک میں بہت سے مسائل ہیں اور ان سب کی وجوہات "یہی برسراقتدار لوگ ہیں"۔