ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 9 مئی کو جس ائیرفورس کے جہازوں کو جلایا گیا اسی ائیرفورس نے رافیل طیارے گرائے

Maryam Nawaz, May28,1998 nuclear tests, City42
کیپشن: مریم نواز نے فیصل آباد میں ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب میں  پاکستان پر ہونے والے دو حملوں کا تقابل کیا اور بہت تلخ باتیں سٹوڈنٹس کو  بہت محبت کے ساتھ سمجھائیں۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزیراعلیٰ  مریم نواز  نے نو مئی کا سانحہ برپا کرنے والوں کی بہت سخت الفاظ میں مذمت کی اور  سٹوڈنتس کو پیار سے سمجھایا کہ قومی اداروں  پر الزام تراشی کرنا بھیانک غلطی تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ 9 مئی کو جس ائیرفورس کے جہازوں کو  جلایا گیا اسی ائیرفورس نے رافیل طیارے گرائے، نواز شریف کا جملہ یاد رکھنا چاہیےکہ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی اور 10 مئی والے ہیں۔

جس وردی وک ڈنڈے پر لٹکا کر اس کی توہین اور تضحیک کی گئی، مذاق اڑایا گیا، اس یوردی وک پہن کر لوگ اب شہید ہوئے ہیں۔ مریم نواز نے کہا، مجھے یہ باتین کرنا پڑ رہی ہیں کیونکہ آپ کو یہ دونوں اینگل دکھانا ہیں، آپ ہمارا مستقبل ہیں، آپ کو حقائق کا پتہ ہونا چاہئے۔ 

فیصل آباد میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج پورا پاکستان سربلند ہے، ہم نےکئی گنا بڑے دشمن کے خلاف جنگ متحد ہوکر لڑی۔ 

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم جیتے اس سے ہمارا مستقبل محفوظ ہوا،9 مئی کو جس ائیرفورس کے جہازوں کو جلایا گیا اسی ائیرفورس نے رافیل طیارے گرائے ، نوازشریف کا جملہ یاد رکھنا چاہیےکہ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی اور 10 مئی والے ہیں۔

مریم نواز نے سٹوڈنٹس سے کہا کہ آپ شاید  28 مئی(1998) کو پیدا بھی نہیں ہوئے ہو گے جب نواز شریف نے پاکستان کے مفادات پر سمجھوتہ کرنے سے انکار کر کے کہا کہ ہم نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانا ہے۔ 

مریم وناز نے کہا، یہاں جو پیاری بیتیاں بیٹھی ہیں، جو بچے بیٹھے ہیں یہ دس مئی والے ہیں، یہ پاکستان کا جھنڈا کبھی گرنے نہیں دیں گے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپنے سے بڑے دشمن کو افواج پاکستان  نے شکست دی، پاک فضائیہ نے دشمن کا غرور خاک میں ملادیا، نفرت اور تقسیم سکھانے والے ناکام ہوگئے، پاکستان کے عوام کا سربلند ہے اور رہےگا۔    

ان کا کہنا تھا کہ میں نوجوانوں کوکہتی ہوں اندھی تقلیدکا شکار نہیں ہونا، دشمن ملک آنکھ اٹھا کر اس لیے نہیں دیکھ سکتا کہ اس کوپتا ہے پاکستان نیوکلیئر ملک ہے، 28 مئی 1998 کو ہم نے بھارت سے وہ مقابلہ جیتا تھا، 10 مئی 2025 کوبھی ہم نے بھارت سے مقابلہ 0-6 سےجیتا ہے۔