ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023 کے نتائج جاری؛ 141 امیدوار کامیاب

سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023 کے نتائج جاری؛ 141 امیدوار کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:  سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023 کے نتائج جاری ہوگئے ، کامیابی کا تناسب 3.20 فیصد رہا

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023 کے نتائج جاری کر دیئے،امیدواروں نے سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023 کے تحریری امتحان میں حصہ لیا۔ ایف پی ایس سی کے مطابق تحریری امتحان میں 519 امیدوار کامیاب قرار پائے، حتمی طور پر 141 امیدوار سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023 میں کامیاب قرار پائے ، کامیاب امیدواروں میں 65 مرد اور 76 خواتین امیدوار شامل ہیں ،سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023 میں کامیابی کا تناسب 3.20 فیصد رہا ،

میر مصور علی، زوہا ٹوانہ، کنزہ احمد مغل ، محمد ذیشان، ارسلان خان  ،ثانیہ، انضمام قاسم، مراد خالد، محمد اویس خان، ظہیر احمد  ،کائنات شہزادی، عاقب شوکت، اسماء نثار، زرلشتہ فاطمہ، شاہ محمد  ،ماریہ زیب اعوان، قمر عباس، حفصہ وقار، کاشف علی، زوہیب احمد کامیاب قرار دیے گئے 

سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023 میں پنجاب کے پسماندہ علاقوں سے 8 امیدوار کامیاب قرار دیے گئے