ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور ترکیہ  کے تعلقات ہر نئے چیلنج کے ساتھ مزید مضبوط ہوتے جا رہے ہیں: وزیراعظم

پاکستان اور ترکیہ  کے تعلقات ہر نئے چیلنج کے ساتھ مزید مضبوط ہوتے جا رہے ہیں: وزیراعظم
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ اور مضبوط برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔دونوں ممالک کے تعلقات ہر نئے چیلنج کے ساتھ مزید مضبوط ہوتے جا رہے ہیں، جنوبی ایشیا میں امن کے فروغ کیلئے طیب اردوان کی کوششوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے پاکستان کی حمایت اور غیر متزلزل یکجہتی کے اظہار پر دل کی گہرائیوں سے مشکور ہوں۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ اللہ کرے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان روابط مزید مضبوط ہوں، ہم دونوں ممالک اور ان کے عوام کیلئے ایک روشن اور خوشحال مستقبل کی تعمیر کی کوشش کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ قبل ازیں ترک صدر کا اپنے ایکس پیغام میں کہنا تھا کہ اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، ترکی اور پاکستان کے درمیان اخوت و بھائی چارہ، سچی دوستی کی بہترین مثالوں میں سے ایک ہے، یہ برادرانہ تعلق دنیا کے چند ہی ممالک کو نصیب ہوتا ہے۔

اپنے پیغام میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کو ’’قیمتی بھائی‘‘ کہہ کر مخاطب کیا۔