ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل میچز پر جوا، پی سی بی کا اہم فیصلہ

پی ایس ایل میچز پر جوا، پی سی بی کا اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز علی ) پی ایس ایل میچز کی بیٹنگ ویب سائٹ پر لائیو اسٹریمنگ کا معاملے پر پی سی بی نے میڈیا پارٹنر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا، بورڈ حکام آئندہ دو ہفتے تک معاملے پر فیصلہ کریں گے۔

پی ایس ایل فائیو کے میچز کی جوا کروانے والی ویب سائٹ پر براہ راست اسٹریمنگ کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق بغیر اجازت جوئے کی کمپنی کو لائیو اسٹریمنگ کے رائٹس دینے پر میڈیا پارٹنر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سلسلے پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ میڈیا پارٹنر بیٹنگ کمپنی کو رائٹس دے کر معاہدے کی خلاف ورزی کی جس پر میڈیا پارٹنر سے اس معاملے پر جواب طلب کر رکھا ہے۔ لائیو اسٹریمنگ میڈیا پارٹنر نے جوئے کی ویب سائٹ بیٹ 365 کو لائیو اسٹریمنگ رائٹس دئیے تھے۔ پی سی بی نے معاملہ علم میں آتے ہی بیٹ 365 کو لائیو اسٹریمنگ سے روک دیا تھا۔

تاہم میڈیا پارٹنر نے جوا کروانے والی ویب سائٹ کو لائیو اسٹریمنگ کے رائٹس دے کر بورڈ کے ساتھ اپنے معاہدے کی خلاف ورزی کی، جس پر بورڈ حکام نے میڈیا پارٹنر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

لائیو اسٹریمنگ کمپنی کے ساتھ بورڈ کا ایک ملین روپے کا معاہدہ ہے، جس کو بورڈ حکام ختم کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں۔ لائیو اسٹریمنگ میڈیا پارٹنر نے اس معاملے میں اپنی غلطی پر زبانی معذرت کی تھی۔ پی سی بی حکام کو میڈیا پارٹنر کے تحریری جواب کا انتظار ہے  جبکہ بورڈ ذرائع کے مطابق اس معاملے پر دو ہفتے میں حتمی فیصلہ ہوجائے گا۔