حکومت سیاسی انتقامی کاروائیاں کررہی ہے، مریم نواز

حکومت سیاسی انتقامی کاروائیاں کررہی ہے، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے  مسلم لیگ ن کے سینئیررہنما امیرمقام کے بیٹے کی گرفتاری کی مذمت کی اور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پشاورمیٹرومیں اربوں روپےکی کرپشن نظر نہیں آتی، فکرنہ کروتمھارایوم حساب بھی قریب ہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے ٹوئیٹ  میں موجودہ حکومت پرتنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ حکومت سیاسی انتقامی کاروائیاں کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو پشاورمیٹرو بس میں کرپشن نظرنہیں آتی۔ انھوں نے تنقید کرتے ہوئےکہا کہ حکومت کا یوم حساب قریب ہے، ہمارے خلاف تمام ترحکومتی کوششوں کے باوجود کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا، لیکن تمھارے خلاف تو انبارلگے ہوئے ہیں۔

بعدازاں مریم نوازنےسابق کپتان ویمن کرکٹ ٹیم ثنا میرکوبھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہا کہ ثنا میرکی کارکردگی پرسب کوفخر ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer