ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسلادھار بارش اور برف باری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، الرٹ جاری

موسلادھار بارش اور برف باری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : این ڈی ایم اے نے موسلادھار بارش اور برف باری کا الرٹ جاری کردیا، جس میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا کے لیے موسم کی سنگین صورتحال کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 14 سے 16 مارچ کے دوران ان علاقوں میں موسلادھار بارش اور برف باری کا قوی امکان ہے، جس سے انسانی زندگی اور سفری سرگرمیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان: گلگت، استور، دیامر، اسکردو، ہنزہ، غذر اور شگر میں بارش اور برف باری متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے مظفرآباد، باغ، پونچھ، حویلی، کوٹلی، بھمبر اور وادی نیلم میں الرٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ چترال، دیر، سوات، کالام اور بٹگرام سمیت متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ قراقرم ہائی وے سمیت دیامر، داریل، تانگیر، استور اور ہنزہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکیں بند اور سفری سرگرمیاں معطل ہو سکتی ہیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری اور پھسلن کے باعث برفانی تودے گرنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

درجہ حرارت میں اضافے اور بارش کے باعث چترال، سوات، کوہستان اور اسکردو میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔حکام نے مقامی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ سیاحوں اور مقامی آبادی کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور پہاڑی راستوں پر احتیاط برتیں۔